بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، 15افراد ہلاک
کولکتہ(آئی این پی)بھارت کے مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر بردار ریل سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مال بردار ریل نے پیچھے سے ٹکر ماری اور یہ حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔