• news

عمران اور شاہ محمود کو جیل میں عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، زین قریشی کا دعویٰ 

  ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد شاہ محمود قریشی کو آج بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی کا کہنا تھاکہ والد شاہ محمود قریشی کے بغیر یہ دوسری عید ہے، انہوں نے حقیقی قربانی دی ہے، امید ہے عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور والد کو بھی اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ سائفرکیس سیاسی انتقام تھا، ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا تو حکومت نے 9مئی کے بے بنیاد کیسز بنا دیے۔زین قریشی کا کہنا تھاکہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عام انتخابات اور 9مئی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی، ہم نے اصولی موقف اختیار کیا،  تحریک انصاف کے کوئی آپسی اختلاف نہیں۔ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن