عید پر سبزی، پھل فروشوں کی لوٹ مار، قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں عید الاضحی کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو پکا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت80روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر 150روپے کلو فروخت کیا گیا، پیاز درجہ اول 105 کی بجائے 200، پیاز درجہ دوم 95 کی بجائے 150، پیاز درجہ سوم 85 کی بجائے 120، ٹماٹر درجہ اول 85کی بجائے 250 روپے، لہسن دیسی 280 کی بجائے 500، لہسن ہرنائی 330 کی بجائے 500 سے 550، لہسن دیسی لال 305کی بجائے 480، ادرک تھائی لینڈ 640 کی بجائے 1100 روپے، ادرک چائنہ 640 کی بجائے 1200، کھیرا فارمی 60 کی بجائے160، کھیرا دیسی 65کی بجائے 180، شملہ مرچ 190 کی بجائے 350، بھنڈی 120 کی بجائے 180، اروی 170 کی بجائے 240، کریلا 70 کی بجائے 200، سبز مرچ درجہ اول 110 کی بجائے 450، لیموں دیسی 330 کی بجائے 600، گاجر چائنہ 80 روپے کی بجائے 130 روپے تک فروخت کی گئی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پودینہ اور سبز دھنیا کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اوپن مارکیٹوں میں سبز دھنیا کی فی کلو قیمت 1200روپے تک پہنچ گئی جبکہ پودینہ کی گڈی 70سے80روپے میں فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 345 روپے کی بجائے 500، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 200 کی بجائے 400، کیلا درجہ اول درجن 130 کی بجائے 325، کیلا درجہ دوم درجن 95 کی بجائے 200، کیلا درجہ سوم درجن 60 کی بجائے 110، آلو بخارا درجہ اول 175 کی بجائے 400، آلو بخارا درجہ دوم 110 کی بجائے 350، لیچی 280 کی بجائے 550، خوبانی امیری موٹی 150 کی بجائے 250، خوبانی سفید 200کی بجائے 300، آڑو درجہ اول 190کی بجائے 300، آڑو درجہ دوم 125 کی بجائے 190 سے 200، آم سندھڑی 150 کی بجائے 200، آم سہارنی 90 کی بجائے 140 سے 150، آم دوسہری 160 کی بجائے 200، آم لنگڑا 105 کی بجائے 150، آم انور رٹول 175کی بجائے 250، آم چونسہ 170کی بجائے 200 سے 220، خربوزہ گول 45کی بجائے 70، خربوزہ درجہ اول 70 کی بجائے 100، فالسہ 230 کی بجائے 400، تربوز 40روپے جبکہ کھجور ایرانی 470کی بجائے 500سے 520روپے کلو فروخت ہوئی۔ اسی طرح شہر میں خمیری روٹی اور سادہ نان 25 روپے سے 35 روپے تک فروخت کئے گئے۔