بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا: ذرائع محکمہ خزانہ
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا ساڑھے 800 ارب روپے کا بجٹ (آج)جمعہ کو پیش ہوگا۔ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگا، بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صحت کیلئے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 25فیصد اضافہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ بے نظیر اسکالرشپ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور جامعات کی گرانٹ اڑھائی ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔بلوچستان اسمبلی سیشن میں رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش ہوگا۔