پاکستان، بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ بات چیت کی رفتار دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ممالک کو کرنا ہے۔ امریکہ کو نہیں علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری ہے۔ پاک امریکہ عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔