زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 8لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا: سٹیٹ بنک
کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 8لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 14جون کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14ارب 38کروڑ 38لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14ارب 41کروڑ 46لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 3کروڑ14لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9ارب 10کروڑ 33لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9ارب 13کروڑ 47لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 28کروڑ5لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5ارب 27کروڑ 99لاکھ ڈالرز رہ گئے۔