مسئلے کا آسان حل، پیسکو، ٹیسکو اور ہزارہ صوبائی حکومت کو دیدیئے جائیں، گورنر کنڈی
پشاور( نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل بتادیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر گرڈ سٹیشن پر چڑھائی کرنے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ صوبے کے ہر گرڈ اسٹیشن پر جانے کو تیار ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسئلے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ صوبے کے تین بجلی کے ادارے پیسکو، ٹیسکو اور ہزارہ صوبائی حکومت کو دے دیے جائیں، یہ خود بٹن آن کریں، خود آف کریں اور بل بھی وصول کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سب کوپتا ہے کہ گندم کی خریداری پرکرپشن میں کون ملوث ہے اور کس نے شامی روڈ پر بنگلے بنائے۔