• news

طاہر ثقلین بٹ کابجٹ میں اشیائے ضروریہ پر اضافی سیلز ٹیکس تجویز کو واپس لینے کا مطالبہ  

 لاہور(کامرس رپورٹر ) مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اشیائے ضروریہ پر اضافی سیلز ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرپرست حاجی طارق فیروز ، چیئرمین رانا منظور، چودھری لیاقت ،سینئر نائب صدورحاجی رمضان ، حاجی نواز، چودھری لیاقت،  ابو بکر،ملک وسیم ، محمد شاہد، اشرف تابانی، خالد رشید، مقصود الرحمن بھٹی،میاں شکیل، سیکرٹری کوارڈی نیشن محمد بوٹا ساجد اور ذیشان غفور بھی موجود تھے۔ طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ حکومت نے اس شرط پر کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے کہ ایکس ملز قیمت میں اضافہ نہیں ہوگالیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن