ڈبلیو سی بی کی صفائی مہم عیدالاضحیٰ اختتام پذیر 10 ہزار ٹن جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگایا
لاہور(نیوز رپورٹر) والٹن کنٹونمنٹ بورڈ (ڈبلیو سی بی) نے کینٹ ایریا میں عیدالاضحی کے بعد 10 ہزار ٹن قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگا کر صفائی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ اقدامات گزشتہ روز ڈبلیو سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران کیے گئے۔ چیف پبلک ہیلتھ آفیسر وارث بھٹی نے میڈیا کو اس کامیاب آپریشن کے بارے میں بتایا جو اس کے دائرہ اختیار میں 10 وارڈز میں کیا گیا جہاں بائیو گریڈ ایبل بیگز تقسیم کیے گئے اور علاقے کے لوگوں نے واقعی تعاون کیا ہے۔