عید کی تعطیلات دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارنا عبادت سے کم نہیں:پروفیسر ڈاکٹرالفرید ظفر
لاہور(نیوز رپورٹر) عید الاضحیٰ کے ایام کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں 11693 مریضوں کو بلا تعطل بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ مختلف نوعیت کے بڑے ،چھوٹے 1259 آپریشنز، 2668 ایکسرے، 725 الٹر ا ساؤنڈ، 489 سی ٹی سکین، 604 ای سی جیز اور 157 ڈائلسز ہوئے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈ اکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارنا کسی طور بھی عبادت سے کم نہیں۔