دشمن سازش کے ذریعے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا رہا ہے: قمر الزماں بابر
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان بہادر جوانوں اور افسروں کی وجہ سے ہی ملک میں امن اور سکون کی فضا ہے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھے والے دس افراد کے اغواء پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں صوبوں میں منافرت پھیلا رہی ہیں پاکستان کی تمام اکائیوں میں آباد شہری محب وطن اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں پاکستان چاروں صوبوں کی پہچان اور شان ہے دشمن سازش کے ذریعے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اس کی یہ مکروہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔