کاہنہ:صاف ستھرا لاہور ویژن کی تکمیل پرشہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کو خراج تحسین
کاہنہ (نامہ نگار) عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعلی مریم نواز کے صاف ستھرا لاہور ویژن کو ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے عملہ کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کو خراج تحسین۔عید الاضحی کے موقع پر لاہور کو الائشوں سے پاک کرنے کے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے عملہ کی مدد اور مقامی سیاسی قیادت کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ علاقے جن میں فیروز پور روڈ، گجومتہ،یوحنا آباد اعوان مارکیٹ بندیاں والا پل ستارہ کالونی چونگی امر سدھو کچا جیل روڈ و دیگر علاقوں میں الائشوں کو اٹھانے کا کام بہترین رہا۔