قصور:موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ 16 سالہ لڑکا جاں بحق
قصور(نمائندہ نوائے وقت) کوٹ رادھا کشن میں حمزہ موٹر سائیکل پر کچی لائن کو جارہا تھا اور مخالف سمت سے شہزاد موٹر سائیکل پر آ رہا تھا دونوں روہی پل کے نزدیک آپس میں ٹکرا گئے ۔ دونوں زخمیوں میں سے حمزہ ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔