مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان ہے: سید علی عباس
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی این اے 115سید علی عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان اور مسائل و مشکلات کے تدارک کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی جدوجہد کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی عباس نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کو خودانحصاری سے ہمکنار کرنے کیلئے جاری حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ملکی معیشت پر بڑے مثبت و تعمیری اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ سمیت سی پیک پراجیکٹ پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔