• news

وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہ دینا افسوسناک ہے: رضا فاروق واہلہ 

نواں کوٹ(نامہ نگار) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چوہدری رضا فاروق واہلہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف امریکہ کا ذیلی ادارہ ہے جس کی ہدایات پر پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام کا ترجمان نہیں ہو سکتا وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا جانا افسوسناک ہے جس پر پوری قوم تشویش کا شکار ہے آئی ایم ایف سے اب تک لئے گئے 23 پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہو سکی تو 24 ویں سے بھی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اس کیلئے ہمیں خود انحصاری کی طرف لوٹنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن