• news

گوجرانوالہ:مفتی پیر ابو دائود محمد صادق  رضوی کے عرس کے  بارے میں اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی پیر ابو دائود محمد صادق رضوی کے نویں سالانہ دو روزہ عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے جماعت رضائے مصطفی پاکستان کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت جانشین ولی کامل علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ محمد روف رضوی ، صاحبزادہ محمد غوث رضا،صاحبزادہ محمد احمد رضا، حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمد عدیل عارف مہر،ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان رضوی،مولانا محمد طاہر رضا، مولانا محمد عبدالحمید رضوی، محمد شوکت علی رضوی کی زیر نگرانی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مفتی پیر ابودائود محمد صادق کے عرس کی تقریبات 24 جون بروز پیر بوقت نماز ظہر شروع ہونگی۔جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ احباب شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن