• news

تمام مشکلات کا حل قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونے میں ممکن ہے :ڈاکٹر اسلم 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ تمام درپیش مشکلات کا حل صرف اور صرف قرآن و حدیث کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے ۔ ہمیں بھی اسلام کی ترویج اورپاکستان کے استحکام و ترقی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا ہو گا اور بحیثیت ملت اسلامیہ ہمیں ہر مر حلے پر ایثار اور قربانی کے جذبے کو عام کر نے کی ضرورت ہے ۔ معاشرے کے غریب، پسماندہ اور ضرورتمندوں تک پہنچ کر ان کی ہر ممکن داد رسی کی جائے تاکہ اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن