• news

حافظ آباد: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات نایاب ، علاج کی ناکافی سہولتیں 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتری کی وجہ سے ضلع بھر کے مریض رل گئے۔ وزیر اعلی مریم نواز کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جس کا کبھی پنجاب کے مثالی ہسپتالوں میں ہوتا تھا یہاں اب ہزاروں کی تعداد میں آنے والے مریض ادویات اور علاج کی مناسب سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ۔ ایک طرف ضلعی انتظامیہ جہاں شہریوںکو انکی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے کھوکھلے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کئے جانے سے خوار ہورہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت تمام افسران فوٹو سیشن کرواکے اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوارہے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن