تتلے عالی : معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
تتلے عالی ( نامہ نگار ) معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بتایا گیا ہے موضع طور کا محمد مالک کھیتوں میں مویشی چرا رہا تھا کہ اسکے مویشی گلفام کے کھیتوں میں چلے گئے جس پر گلفام اور شہباز وغیرہ نے محمد مالک کو برہم ہو کر برا بھلا کہا اور تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر محمد مالک کو فائر مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل شاہد عنائت بھٹی اور ایس ایچ او تتلے عالی زبیر سیال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا، تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔