بنک آف انگلینڈ کا شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) بنک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہنگائی کی شرح 2 فیصد پر آنے کے باوجود شرح سود برقرار رکھی گئی۔ بنک آف انگلینڈ نے مسلسل ساتویں مرتبہ شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔