مفاہمت پالیسی کے تحت ن لیگ کو سپورٹ کرتے ہیں، کسی فیصلے میں ساتھ نہیں: رہنما پی پی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی فیصلے میں ن لیگ کے ساتھ نہیں ہے۔ پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نوید چودھری، حافظ غلام محی الدین ، چودھری اسلم گل، حاجی عزیز الرحمن چن اور جہاں آراء وٹو نے پی۔ پی آر سی سی اے مڈل ایسٹ کے انچارج چودھری سجاد نذیر کی طرف سے مقامی ہوٹل میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نوید چودھری نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کے تحت صدر مملکت آصف علی زرداری موجودہ حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن ہم کسی بھی فیصلے میں ان کے ساتھ نہیں ہیں، چودھری اسلم گل نے کہا کہ جب بھٹو شہید، بے نظیر شہید نے سر نہیں جھکایا تو ان کے ورکرز کیسے سر جھکا سکتے تھے۔ جہاں آراء وٹو نے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ کہاں پر ہیں؟ حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ آج بے نظیر شہید کی ان کی سالگرہ کے موقع پر شدید کمی محسوس ہو رہی ہے۔