• news

پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف، سرکاری  وکیل نے ضمانت منسوخی کی درخواست ہائیکورٹ سے واپس لے لی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویزالٰہی کو ایک اور مقدمے میں ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا اور پراسیکیوشن نے پرویزالٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ وہ پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کر لی۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن