بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد ہلاک، درجنوں کی حالت غیر
نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد ہلاک اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے 68 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں3 افراد کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محمکے کے 3 اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا۔