• news

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی‘ سمگلنگ روکنے کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کیلئے کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کو افغان ٹرنزاٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کی تجاویز تیار کرنے اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے  وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت تجارت افغانستان کی حقیقی امپورٹ ضروریات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیاکہ کھاد اور چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے وزارت تجارت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب حکومت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ کو بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ بارڈرکنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر سے مشاورت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن