پنجاب میں 7 روز کیلئے دفعہ 144نافذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج‘نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے: درخواست گزار
راولپنڈی/ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی‘ دفعہ 144 کے بعد پنجاب بھر میں اجتماعات، دھرنے، جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144کا نفاذ اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جاسکتا‘ اس لیے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔