• news

سٹاک مارکیٹ نئی بلند سطح پر، پھر نیچے، سونا تولہ 1600 روپے مہنگا 

کراچی (کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔  گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر 9پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے سے گھٹ کر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 5پیسے کے اضافہ سے 280 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 37 پیسے پر پہنچ گئی۔ یورو کی قیمت 24 پیسے کے اضافہ سے 297 روپے 79 پیسے پر بند ہوئی، برطانوی پاؤنڈ کی قدر 33 پیسے کی کمی سے 352 روپے پر پہنچ گئی۔ جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میںانڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تو عبور کر گیا تاہم تکنیکی کریکشن اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ نے تیزی کے اثرات زائل کر دیئے اور انڈیکس بلند ترین سطح سے نیچے آگیا۔کاروباری اتار چڑھائو کا سلسلہ کاروبار کے اختتام تک غالب رہنے سے مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 12ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور 54.23فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 8.96پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78801.53 پوائنٹس سے بڑھ کر 78810.49پوائنٹس ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن