ن لیگ کی حکومت کی چابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے:حسن اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کی چابی ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔اس لئے ن لیگ کو ہر قیمت اور ہر حال میں چیرمین پیپلز پارٹی کیساتھ طے شدہ پاور شیرنگ کے فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر یہ ن لیگ کا خیال ہے کہ وہ بجٹ منظور کروانے کے بعد پھر ٹال مٹول کرتی رہے گی تو ایسا ہرگز بھی نہیں چلے گا۔ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنے میں ہی ن لیگ کی بہتری ہے۔