• news

نرس کی فرض شناسی ماں بیٹی کو بچا لیا،پروفیسر الفرید ظفر کا تعریفی سر  ٹیفکیٹ کا اعلان 

لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال لاہور کی نرس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں بیٹی کو بچا لیا۔ گزشتہ دوپہر کو نشتر ٹاؤن کے علاقہ سے 24سالہ حاملہ خاتون طاہرہ علی کو عین وقت پر اہل خانہ گاڑی میں لے کر ایل جی ایچ شعبہ ایمرجنسی آرہے تھے کہ راستے میں ہی مذکورہ خاتون نے بچی کو جنم دیدیا۔ ہسپتال پہنچنے پر طاہرہ علی کے عزیزو اقارب نے ڈیوٹی پر موجود نرس رابعہ یونس کو نازک صورتحال کے متعلق بتایا، صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے نرس رابعہ یونس نے اپنی ساتھیوں سمیت فوری طور پر گاڑی میں جا کر زچگی کے عمل کو مکمل کروایا اور ماں بیٹی کو لیبر روم میں منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں خیریت سے ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے نرس کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے نرس رابعہ یونس کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا، جس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 2قیمتی جانیں بچا لیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن