• news

ہمیں ن لیگ کیساتھ کسی بھی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے:میاں محمد ایوب 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ میں نے اپنی قیادت سے بہت پہلے پنجاب کے کارکنوں کی آواز بن کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں ن لیگ کے ساتھ کسی بھی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ن لیگ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب ان کا مشکل وقت نکل جاتا ہے تو پھر یہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کو آنکھیں دکھانا شروع کردیتی ہے اگر آج پیپلز پارٹی ن لیگ کو حکومت میں آنے کا موقع نہ دیتی تو تحریک انصاف والے کب کے ن لیگ کو سیاسی طور پر ہضم کر چکے ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن