• news

کم عمر ڈرائیورز‘بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مقدمات کی تجویز 

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف ایک بار پھر سے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کی تجویزدی۔پہلی دفعہ پکڑے جانے پر کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی اور موٹرسائیکل بند کرنے حکم دیا گیا۔والدین کی طرف سے دوبارہ موٹرسائیکل، گاڑی نہ چلانے کی یقین دہانی اور بیان حلفی دینے پر چھوڑا جائیگا۔دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر مقدمہ کا اندراج ہوگا۔سی ٹی او لاہور نے لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ہیلمٹ،سائیڈ ویو مرر،درست انڈیکٹرز اور بیک لائٹس نہ رکھنے والی وہیکلز کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن