• news

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن سرفہرست 

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن سرفہرست ہے ، گزشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں ٹریفک قوانین کی 72ہزار 944خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ 15ہزار 333شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی، 11550گاڑیاں اوورسپیڈنگ جبکہ 3315 شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 3ہزار وہیکلز نے غلط جگہ سے یوٹرن لیتے خلاف ورزی کی، 40ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ رواں سال سب سے زیادہ کارروائی بھی لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی،رواں سال 7لاکھ سے زائد شہریوں کو لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دئیے گئے، منظم ٹریفک کے حصول کیلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے ،سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ موٹرسائیکلسٹ ہمیشہ انتہائی بائیں لین میں سفر کریں، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن