جرائم کی بیخ کنی میں شہریوں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو اْن کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔جرائم کی بیخ کنی میں آپ لوگوں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جامع مسجد ابو ہریرہ اقبال ٹاؤن میں نماز جمعہ کے بعد عوام الناس سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد میں موجود نمازیوں سے اْن کے مسائل بارے دریافت کئے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔