• news

ماسٹر موٹر کارپوریشن ، یوٹانگ بس کمپنی میں انرجی سٹی بسوں کی تیار ی کیلئے ایم او یوسائن  

لاہور(کامرس رپورٹر) ماسٹر موٹر کارپوریشن اور یوٹانگ بس کمپنی نے پاکستان میں یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسوں کو مقامی طور پر تیار کرنے اور اسمبل کرنے کیلئے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی قائم کرنے اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یوٹانگ ماسٹر آپریشن کیلئے ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ قائم کرے گا اور ملک میں سٹی بسیں تیار کرنے والی پہلی اور واحد کمپنی بن جائے گی۔ یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسیں ہائبرڈ اور برقی پاورٹرینز میں دستیاب ہیں اور پاکستان بھر میں عوامی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کا مقصد رکھتی ہیں، جس سے حکومت کی طرف سے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کی کوششوں کو حمایت ملے گی۔ یہ ایم او یو 5 جون 2024 کو پاکستان شینزین بزنس کانفرنس میں ماسٹر موٹر کے ڈائریکٹر دانیال ملک اور یوٹانگ کے ہوانگ یوانچاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ اس کانفرنس کا مقصد نئے کاروباری مواقع کو فروغ دینا اور پاکستان میں معاشی سرگرمی کو متحرک کرنا تھا۔ اس موقع پر  جام کمال وزیر تجارت، رانا تنویر حسین وزیر صنعت و پیداوار، عبدالعلیم خان وزیر نجکاری، سید ظفر علی شاہ سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی، عرفان اقبال ایڈیشنل سیکرٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن