• news

پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 10لاکھ روپے جاری 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 10 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کردیئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن