ناقص کارکردگی‘سنٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت اگلے ہفتے ہوگی
ؒلاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے پیش نظر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مشاورت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں محمد رضوان کا اے،حارث روف،فخر زمان کی بی کیٹگری سے تنزلی کا امکان ہے جبکہ محمد نواز ، فہیم اشرف،حسن علی، صائم ایوب،شاہنواز دھانی کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل ،شان مسعود کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کا امکان ہے جبکہ ڈومیسٹک میں اچھا کھیل پیش کرنے والے پرفارمرز کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دیئے جا نے کا امکان ہے۔ ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جوسنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیگی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔ محمد رضوان کا ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔