190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی ‘ اہلیہ کیخلاف نیب کے دو گواہوں پر جرح مکمل
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری نظر، عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی۔