امریکی فوج نے حوثیوں کی چار کشتیاں اور دو ڈرون تباہ کر دیئے
واشنگٹن(آئی این پی)بحیرہ احمر میں کشیدگی کے جلو میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کی چار ڈرون کشتیوں اور دو ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ احمر میں کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی ان کشتیوں اور ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔