نوازشریف کی زندگی ملکی تعمیروترقی سے عبارت ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہنے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری عمل کو تقویت دینے کی جدوجہد کی۔ پارٹی صدر میاں نواز شریف کی ساری زندگی ملکی تعمیروترقی سے عبارت ہے‘ انکے ادوار حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت نے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی‘ میاں محمد نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کی تکمیل کی خاطر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد سیاستدان اپنے ذاتی و پارٹی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو دائو پر لگا رہے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔