فیروزوالا: مغوی بچے کی نعش برآمد‘ زیادتی کا خدشہ‘ کوٹ رادھا کشن میں لڑکا نشانہ
بھوئے آصل + کوٹ رادھاکشن + فیروزوالا (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں راول جھنگڑ میں 7 سالہ بچے (ح) سے 22 سالہ اوباش نوجوان نے زیادتی کی۔ اوباش کاشف بچے کو ورغلا کر اپنے خالی مکان میں لے گیا۔ بچے کی چیخ وپکارسن کر والدہ پہنچی اوربچے کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو گئی۔ ملزم بچے کی ماں کو دھمکایا کہ اگر میرے خلاف کارروائی کی تو جان سے مار دونگا۔خاتون معصوم بچے کیساتھ زیادتی کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن تنویر حسین کے پاس پیش ہو گئی۔ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیاگیا۔ لاہور روڈ کی آبادی خانپور میں تین روز قبل اغوا ہونے والا 8 سالہ بچہ قتل‘ نعش نہر سے ملی‘ زیادتی کا خدشہ ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ خانپور کے محمد عمر کا 8 سالہ بیٹا ارقم عمر عید کے روز گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلا راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ تلاش کیلئے مقامی لوگوں اور پولیس نے جدوجہد کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔