• news

ساہیوال میں زیر حراست نوجوان ہلاک، دیہاتیوں کا کمیر پولیس کیخلاف احتجاج

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) عارفوالا روڈ پر تھانہ کمیر پولیس کے خلاف دیہاتیوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور مظاہرین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ 154/9ایل کے نوجوان غلام مرتضیٰ کو پولیس نے صبح کے وقت گرفتارکیا اور تشدد کرکے ہلاک کرکے لاش نہر سے ملنے کا کہا۔ ورثاء نے لاش لینے سے انکار کیا تو پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ ورثاء اور دیہاتیوں نے روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف تھانہ کے باہر احتجاج کیا تو پولیس کے مبینہ حمایتی شخص نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے نوٹس لیکر ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق غلام مرتضیٰ کے ورثاء کی طرف سے درخواست دینے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن