اپوزیشن کا فکس میچ ‘ وزراء کی عدم موجودگی میں بحث تقاریر جاری
اسلام آباد(رانافرحان اسلم)قومی اسمبلی اجلاس میںاپوزیشن نے فکس میچ کے تحت حکومتی وزراء کی عدم موجودگی میں بحث تقاریر جاری رکھیںزرائع کے مطابق اپوزیشن طے شدہ وقت کے مطابق تقاریرکر کے گھنٹے پورے کر رہی ہے اجلاس میںبجٹ پر بحث پر اپوزیشن اراکین حکومتی سائیڈ کے خالی بنچز پر گرجتے رہے اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی نہ ایوان سے واک آؤٹ کیا اپوزیشن نے حکومتی وزراء اور اراکین کی عدم موجودگی میںمحض لفظی گولہ باری کرکے اپنی بھڑاس نکالی ایسا لگ رہا تھا جیسے اپوزیشن حکومت کیساتھ طے شدہ پروگرام پر عمل کر رہی ہے ۔