اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹا تھیلا 200 روپے مہنگا، 1800 کا ہوگیا
لاہور(کامرس رپورٹر )اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600روپے سے 1800روپے تک پہنچ گئی لیکن یوٹیلٹی سٹورز پر اب بھی 10 کلو آٹے کا تھیلا بدستور 1500 روپے میں بیچا جارہا ہے۔ آٹے کی زائد قیمت کے باعث یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام نے آٹے کی خریداری ترک کردی ہے جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر 10کلوآٹے کے تھیلے کے ڈھیر لگ گئے ہیں لیکن آٹا لینے والا کوئی نہیں ہے۔