• news

پی ٹی آئی پراپیگنڈا نہ کرے، آپ بھی فارم 47 سے یہاں بیٹھے ہیں، گھر کا بھیدی ہوں: حفیظ الدین 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رکن اسمبلی حمید خان نے کہا کہ ہمارے لوگ امن کے لے ترس رہے ہمیں بجٹ نہیں چاہئے، ہمارے علاقوں میں طالبان آگئے ہیں، پورا علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے۔ ہمیں امن دیں اس سے معیشت بھی چلے گی، سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم سب مائیں، بہنیں اور بیٹیاں رکھنے والے ہیں۔ رات 2 بجے میرے گھر پر ریڈ کیا گیا۔ میری بیوی کو لاتیں ماری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحانہ ڈار میری ماں ہے، علی محمد خان کی ماں میری ماں ہے۔ بشریٰ بی بی میری ماں ہے۔ رکن اسمبلی حفیظ الدین خان نے کہا کہ یہ مجبوری کا بجٹ ہے، میں پی ٹی آئی میں رہا ہوں میں گھر کا بھیدی ہوں لنکا ڈھا دونگا،  2018ء میں پی ٹی ائی نے کیسے حکومت بنائی تھی، میں پورے پراسیس کا حصہ رہا ہوں، یہ فارم 45 اور 47 کا پراپیگنڈہ نہ کریں آپ بھی تو فارم 47 کے ذریعے یہاں بیٹھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن