• news

ڈپٹی کمشنر پنڈی کا 4 پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظربندی کا حکم

 راولپنڈی(آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کے 4 رہنماوں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈی سی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے۔ شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماوں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔

ای پیپر-دی نیشن