پی پی 32، سالک کی کامیابی کے خلاف پرویز الٰہی کی انتخابی عذر داری کی سماعت 27 جون کو ہو گی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میںحلقہ پی پی 32 گجرات سے چوہدری سالک حسین کی کامیابی کے خلاف چوہدری پرویز الٰہی کی انتخابی عذرداری سماعت کے لئے مقرر، جسٹس شاہد کریم 27 جون کو سماعت کریں گے۔ الیکشن ٹربیونل نے الیکشن، ریٹرننگ افسر سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار نے فارم 45 کے تحت زیادہ ووٹ حاصل کئے جبکہ فارم 47 میں چوہدری سالک حسین کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ استدعا ہے سالک حسین کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔