• news

لودھراں: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے، مرکزی ملزم گرفتار 

لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) لودھراں میں گھر میں کام کرنے والی بارہ سالہ لڑکی پر مالکان کے مبینہ تشدد کیا، جھلسایا بھی گیا، آگ سے لڑکی کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے۔ ٹانگ پر بھی ٹانکے لگے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے گھر کے مالک، اس کی بیوی اور بہو پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے کہا کہ بیٹی کو تین دن سے کمرے میں بند رکھا ہوا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے تھے، گیس کھلی چھوڑ کر چولہا چلانے پر مجبور کیا تو دھماکے سے آگ لگ گئی، کہتے تھے امی کو بتایا تو بال کاٹ دیں گے۔ ڈی پی او نے کہا کہ تحقیقات کر رہے ہیں ابھی الزامات سچ ثابت ہوئے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء پنجاب پولیس لودھراں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ بی بی پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انوسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن