فیصل آباد‘ سمندری میں حالات سے تنگ آکر نوجوان ‘ایک خاتون کی خود کشی
فیصل آباد‘ سمندری(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) نوجوان اور ایک خاتون نے خود کشی کرلی، فیصل آباد غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 193 ر ب کے امجد علی نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اور جان کی بازی ہارگیا۔تھانہ مرید والا کے گاؤں چک نمبر203گ ب میں 35سالہ خاتون نے گھریلو حالت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔