قصورمیں پلاٹ بیچ کر پیسے نہ دینے پربھانجے نے خالہ کوقتل کردیا
قصور+چونیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی کی حدود میں سگے بھانجے نے خالہ کو فائر کرکے قتل کردیا مبین نامی ملزم فرار ہوگیا۔ چونیاں کے گائوںمیں مقتولہ شکیلہ بی بی حجرہ شاہ مقیم سے اپنی بہن کے گھر گائوں نظام پورہ آئی تھی ۔ایک پلاٹ مشترکہ دونوں بہنوں کا تھا ایک بہن نے پلاٹ فروخت کرکے دوسری بہن کو رقم نہ دی‘دونوں بہنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ بات گالم گلوچ سے بڑی تو بھانجے محمد مبین نے فائر کرکے خالہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا مقتولہ کی نعش کوہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈی پی او قصور نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او آصف ذوالفقار کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دیدی۔