• news

سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں پشاور میں مظاہرہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سوشل میڈیا پر منفی مہم کیخلاف سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں قبائلی نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی جنہوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہیں، منفی پروپیگنڈا بند نہ کیا گیا تو شاہد آفریدی کے مداح ہر شہر میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی فخر قبائل اور فخر پاکستان ہے انکے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، قومی ہیروز کے خدمات کو یاد رکھی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن