پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی معاونت سے کریک ڈاؤن تیز
لاہور + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ یکم جنوری سے 21 جون تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں 15533 مقدمات درج کرتے ہوئے 15 ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 30 ہزار 729 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3600 سے زائد ملزموں کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ لیسکو اور فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔ سمندری تھانہ صدر کے چک 174 گ ب میں بہادر نامی شخص فیسکو سمندری کا نادہندہ جس کے ذمہ 124364 روپے کے واجبات ہیں۔ فیسکو اہلکاروں نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ دریں اثناء فیسکو نے مزید 63 بجلی چور پکڑ لئے جن کو 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 76 لاکھ 16 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔